ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرٹی ای کے تحت بچوں کے لئے داخلے 26مارچ سے آن لائن عرضیاں مطلوب

آرٹی ای کے تحت بچوں کے لئے داخلے 26مارچ سے آن لائن عرضیاں مطلوب

Mon, 16 Mar 2020 10:47:28    S.O. News Service

بنگلورو،16؍مارچ (ایس او نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے سال 2020-21 کے دوران حق تعلیمی ایکٹ (آرٹی ای) کے تحت سرکاری،امدادی اور نجی اسکولوں میں پہلی تا8ویں جماعت میں کمزور طبقات کے بچوں کے داخلہ کے لئے آن لائن عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق 26مارچ سے6،اپریل تک آن لائن عرضیاں داخل کرنے کاموقع فراہم کیاگیاہے۔ 27،اپریل کولاٹری کے ذریعہ انتخاب کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور 5مئی سے داخلے شروع ہوں گے۔

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ پڑوسی اسکولوں کے سلسلہ میں گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی پہلے سرکاری اسکول پھر امدادی اورآخر میں نجی اسکولوں کے انتخاب کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ داخلوں کے لئے یتیم بچہ، جسمانی معذور بچہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچہ،نقل مکانی کرنے والا اور فٹ پاتھ کابچہ، قحط کی وجہ سے خودکشی کرنے والے کسان خاندان کابچہ،تیسری جنس کے گود لئے ہوئے بچے، درج ذات اور دیگر کمزور طبقات کے بچوں کو اہمیت دی جائے گی۔ آن لائن کے ذریعہ عرضی داخل کرنے کے بعد خامیوں والی عرضیوں کو درست کرنے والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ داخلہ کے لئے عرضی کے ساتھ درج ذیل سرٹی فکیٹس پیش کرناہوگا۔ یتیم بچوں کے لئے سی ڈی پی اویابی ای او سے سرٹی فکیٹ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لئے ضلع سرجن یاضلع صحت افسر کی جانب سے تیسری جنس کے گود لئے ہوئے بچوں کے لئے ضلع سرجن یا محکمہ خواتین کے ڈپٹی ڈائرکٹر کی جانب سے جسمانی معذورین بچوں کے لئے ضلع سطح کے سرجن ضلع افسر برائے جسمانی معذورین کی جانب سے،نقل مکانی کرنے والے اورفٹ پاتھ کے بچوں کے لئے سی ڈی پی او، بی ای او یالیبر انسپکٹر کی جانب سے خودکشی کرنے والے کسانوں کے بچوں کے لئے اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ زرعی ڈائرکٹر کی جانب سے،درج ذات کے بچوں کے لئے تحصیلدار کی جانب سے،کمزور طبقات کے بچوں کے لئے تحصیلدار یاڈپٹی تحصیلدار کی جانب سے اورگروپ,2B.2B,A.1 ,3B,3Aکے بچوں کے لئے تحصیلدارسے ذات وانکم سرٹی فکیٹ حاصل کرکے پیش کرناہوگا۔


Share: